جنگی گدھے اور پاکستان

[urdu size=”20″]
کہتے ہیں کہ سوویت افغان جنگ کے خلاف جہاں بہت سارے ملکوں نے اپنا حصہ ڈالا تھا، وہیں اسرائیل سے بھی ایک خاص آئٹم منگایا گیا تھا۔ اور وہ تھا گدھے۔ دشوار گزار پہاڑی راستوں پر گدھے باربرداری کا ایک اہم ذریعہ تھے اور سوویت یونین کی شکست میں گدھوں کا ایک اہم رول رہا تھا۔
10947212_839496349422069_14871578369423121_n
اب ایک طرف امریکہ اور نیٹو نے اپنی فوجیں افغانستان سے نکالنی شروع کی ہیں، اور دوسری طرف پاکستان کے گوشے گوشے سے خبریں آ رہی ہیں کہ قصاب گدھے کا گوشت فروخت کر رہے ہیں۔لگتا یہی ہے کہ افغان جنگ واقعی ختم ہو رہی ہے اور اب یہ سارے جنگی گدھے پاکستانیوں کی قسمت میں لکھے ہیں اور اس کے عوام ان کا شکار بن رہے ہیں۔حافظ آباد: پولیس کا چھاپہ۔ گدھوں کا گوشت فروخت کرنے والے تین قصاب فرار۔ پولیس نے ذبح کیے گئے آٹھ گدھے اور آلات قبضے میں لے لیے۔

گوجرانوالہ / خوشاب: گوجرانوالہ میں گدھوں کا گوشت فروخت کرنیوالے باپ بیٹاگرفتار،خوشاب سے بھی گوشت برآمد

سیالکوٹ:گدھے کا گوشت برآمد، قصاب کو گرفتار کر لیا

گڑھ مہاراجہ: گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے 2 قصاب گرفتار۔ قصاب فصل میں گوشت بنارہے تھے کہ اہل علاقہ نے پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔

حافظ آباد:
http://daily.urdupoint.com/livenews/2015-01-01/news-351307.html

گوجرانوالہ: http://dailypakistan.com.pk/national/04-Dec-2014/169522

سیالکوٹ: http://dunya.com.pk/index.php/city/gujranwala/2014-08-18/415781#.VNpBqvmUfoY

گڑھ مہاراجہ:
http://dunya.com.pk/index.php/city/faisalabad/2014-12-09/481342#.VNpBqvmUfoY

کوئٹہ:”بلوچستان میں گدھے کا گوشت بیچنے والے پندرہ قصاب گرفتار”

http://www.dw.de/بلوچستان-میں-گدھے-کا-گوشت-بیچنے-والے-پندرہ-قصاب-گرفتار/a-18248408

[/urdu]
 

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ پیشے کے لحاظ سے ایک آئی ٹی کنسلٹنٹ ہیں۔ وہ بنیادی طور پر خود کو ایک طنز و مزاح نگار کے طور پر دیکھتے ہیں، لیکن سنجیدہ تجزیات و تبصروں پر بھی ہاتھ صاف کرتے رہتے ہیں۔ ان کی تحریریں دنیا پاکستان اور سپتنک روس کی ویب سائٹس پر بھی شائع ہوتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.